0
Wednesday 28 Dec 2016 09:52

پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کا پہلا یوم تاسیس آج ہو گا

پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کا پہلا یوم تاسیس آج ہو گا
اسلام ٹائمز۔ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سیاسی جماعت پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کا پہلا یوم تاسیس آج اسلام آباد میں منایا جائیگا۔ اس سلسلے میں اقتصادی انقلاب اور پارٹی نظریہ کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد کیا جائے گا، جس میں سابق چیف جسٹس اور پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر افتخار محمد چوہدری سمیت دیگر قائدین اور رہنما خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے 25 دسمبر 2015 کو جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے نام سے اپنی ایک سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ اپنی سیاسی جماعت کے قیام کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے افتخار محمد چوہدری نے کہا تھا کہ وہ ملک میں پارلیمانی نظام کے بجائے صدارتی نظام حکومت کے لیے جدوجہد کریں گے۔ افتخار محمد چوہدری دسمبر 2013 میں چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے اور انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کے دو سال مکمل ہونے کے بعد ہی آج اپنی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کیا تھا، ملکی قانون کے تحت سرکاری عہدہ رکھنے والا کوئی بھی شخص ریٹائرمنٹ کے بعد دو سال تک سیاسی سر گرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتا۔ واضح رہے کہ افتخار محمد چوہدری نے پیپلز پارٹی کے سابقہ دور حکومت میں متعدد ایسے فیصلے دیے تھے، جن میں براہ راست یا بالواسطہ طور پر حکمران جماعت کی ساکھ کو کافی نقصان پہنچا تھا۔
خبر کا کوڈ : 595198
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش