0
Sunday 1 Jan 2017 22:12

نیب نے سال 2016ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، 285 ارب کی ریکوری

نیب نے سال 2016ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، 285 ارب کی ریکوری
اسلام ٹائمز: نیب نے گزشتہ سال 2016 کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی ہے۔  جس میں 285 ارب روپے کی لوٹی گئی رقم خزانے میں جمع کرانے دعویٰ کیا گیا ہے۔ قومی احتساب بیورو کی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 2016 میں نیب نے مختلف کارروائیوں کے دوران 285ارب روپے کی لوٹی گئی رقم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائی اور احتساب عدالتوں میں بدعنوان عناصر کو سزا کی شرح 76 فیصد رہی ہے۔ انسداد بدعنوانی کے لیے چین کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے قدم سے قدم ملاکر چلنے کاعزم کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نیشنل اینٹی کرپشن اسٹریٹیجی کے مثبت نتائج آئے ہیں اور کرپشن میں بھی خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ نیب حکام کے مطابق افسروں کی کارکردگی بہتر بنانے کےلیے گریڈنگ سسٹم شروع کیاگیا ہے جس سے افسروں کی حوصلہ افزائی ہوگی جبکہ قومی احتساب بیورو نے 2017 میں بھی اس حکمت عملی پرعملدرآمد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 596297
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش