0
Thursday 5 Jan 2017 21:08

اسرائیلی فلم کیلئے طیارے کی فراہمی پر پی آئی اے سے وضاحت طلب کرلی گئی

اسرائیلی فلم کیلئے طیارے کی فراہمی پر پی آئی اے سے وضاحت طلب کرلی گئی
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کی سب کمیٹی نے اسرائیلی فلم کیلئے پی آئی اے کے طیارے کی فراہمی پر وضاحت طلب کر لی ہے۔ سینیٹ کی سب کمیٹی برائے پی آئی اے کا اجلاس پی آئی اے ہیڈ آفس کراچی میں منعقد ہوا، اجلاس میں پی آئی اے کے ڈائریکٹرز اور اعلی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کمیٹی کے سربراہ سینیٹر مظفر شاہ نے اسرائیلی فلم کے لئے ائیر بس طیارے کی فروخت کے معاملے پر سی ای او ہلڈن برنڈ سے وضاحت طلب کی اور اس حوالے سے گزشتہ اجلاس میں دی گئی مدت کے دوران خصوصی رپورٹ پیش نہ کئے جانے پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔ اجلاس میں لندن کی پروازوں پر گندگی کے علاوہ کراچی سے براہ راست پرواز آپریٹ نہ کئے جانے پر بھی وضاحت طلب کی گئی اور اسلام آباد اور لاہور کے راستے کراچی کے مسافروں کی روانگی کے ضمن میں درپیش مشکلات کے خاتمے کی ہدایت بھی کی۔ کمیٹی کو پی آئی اے انتظامیہ نے بتایا کہ 300 بلین سے زائد قرضوں سے چھٹکارے کے بغیر ایئرلائن کی بہتری ممکن نہیں جبکہ اخراجات کے مقابلے میں ماہانہ پانچ بلین سے زائد کیش فلو کی کمی بھی دشواریوں کا سبب ہے۔ اس موقع پر سینیٹر جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ خسارے کی رقم اگر حکومت ادا بھی کر دے تو کیا گارنٹی ہے کہ لوگ دوبارہ لوٹنا شروع نہیں کر دیں گے، ایئر لائن کی ری اسٹرکچرنگ اور بزنس پلان کے علاوہ بہتر فیصلوں سے بہتری لائی جا سکتی ہے۔ سینٹر مظفر حسین شاہ کہا کہ انتظامیہ ایئر لائن کی بہتری کے لئے ایک ہفتے کے اندر خصوصا کیش فلو اور بزنس پلان کے حوالے سے ٹھوس تجاویز ہمیں فراہم کرے۔
خبر کا کوڈ : 597421
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش