0
Saturday 7 Jan 2017 18:49

جاوید ہاشمی نے عمران خان کی سازشوں کا پردہ چاک کر کے پی ٹی آئی کا چہرہ بے نقاب کر دیا ہے، مدیحہ رانا

جاوید ہاشمی نے عمران خان کی سازشوں کا پردہ چاک کر کے پی ٹی آئی کا چہرہ بے نقاب کر دیا ہے، مدیحہ رانا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) خواتین یوتھ ونگ فیصل آباد کی صدر اور ایم پی اے مدیحہ رانا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی نے عمران خان کی کرپشن اور سازشوں کا انکشاف کر کے تحریک انصاف کے منفی پراپیگنڈے پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات میں میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف مریم نواز کو وزیر اعظم کے زیر کفالت ثابت نہیں کر سکی اور اب کیس نوازشریف سے ہٹ کر شریف فیملی کے بچوں تک محدود ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ثابت کریں گے کہ مریم نواز بینیفشل اونر نہیں، جبکہ آدھا کیس پی ٹی آئی کے اپنے وکلاء نے حل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے اپنے ٹیکس کاغذات بھی عدالت میں جمع کرا دیئے ہیں، تحریک انصاف نے انگریزی اخبار کے ایک تراشے کو ثبوت کے طور پر پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ بولنے والا نااہل بھی ہوتا ہے اور اسے سزا بھی ملتی ہے، مریم نواز کے زیر کفالت ہونے سے متعلق عمران خان کے بیانات متضاد ہیں، ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں، اس لئے ہمیں دفاع کی بھی کوئی ضرورت نہیں، عمران خان نے اپنے کیس کا خود ہی بیڑہ غرق کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 597944
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش