0
Sunday 15 Jan 2017 23:50

مدارس کی فرقہ وارانہ و مسلکی شناخت ختم کی جائے، ماہرین کی حکومت کو سفارشات

مدارس کی فرقہ وارانہ و مسلکی شناخت ختم کی جائے، ماہرین کی حکومت کو سفارشات
اسلام ٹائمز۔ مدارس کی فرقہ وارانہ و مسلکی شناخت ختم کی جائے، نیکٹا ورکشاپ میں 53 ماہرین نے حکومت کو اپنی سفارشات پیش کر دیں۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق دہشتگردی کے متبادل بیانیے کی تلاش کیلئے نیکٹا کی ورکشاپ منعقد ہوئی ہے، جس میں لاہور، اسلام آباد، کراچی، ملتان اور دیگر شہروں سے 53 ماہرین نے شرکت کی ہے۔ اعلامیے کے مطابق متبادل بیانیے کیلئے 8 گروپوں نے اپنی سفارشات پیش کی ہیں، ماہرین نے اپنی تجاویز میں کہا ہے کہ مدارس کی فرقہ وارانہ و مسلکی شناخت ختم کی جائے، آئین پاکستان کو بتدریج نصاب تعلیم کا حصہ بنایا جائے، جنہیں رواں ہفتے حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 600417
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش