0
Thursday 19 Jan 2017 21:15

مولانا سلیم اللہ خان اور مولانا عبدالحفیظ مکی کی وفات پاکستان سمیت عالم اسلام کیلئے ایک بڑا سانحہ ہے، سید زکریا شاہ

مولانا سلیم اللہ خان اور مولانا عبدالحفیظ مکی کی وفات پاکستان سمیت عالم اسلام کیلئے ایک بڑا سانحہ ہے، سید زکریا شاہ
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) فیصل آباد کے ضلعی امیر سید زکریا شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق المدارس عربیہ کے صدر شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان اور انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے سربراہ شیخ الحدیث مولانا عبدالحفیظ مکی کی وفات پاکستان سمیت عالم اسلام کیلئے ایک بڑا سانحہ ہے، ان کی وفات سے ملت اسلامیہ میں جو خلاء پیدا ہوا ہے، وہ کبھی پر نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ہستیاں اس دور میں اکابر علماء کی ایک نشانی تھے، مولاناسلیم اللہ خان اور مولانا عبد الحفیظ مکی نے ساری زندگی قرآن وسنت کی ترویج و اشاعت اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جدوجہد کی۔ دوسری طرف جامعہ مفتاح العلوم سرگودھا کے مہتمم مفتی محمد طاہر مسعود نے کہا ہے کہ مو لانا سلیم اﷲ کی دینی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی، مولانا سلیم اﷲ خان حق گو عالم دین اور جرات و شجاعت کے کوہ ہمالیہ تھے، انہوں نے مدارس کے دفاع میں پیش آنے والی مشکلات کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کیا، وہ حقیقی معنوں میں اسلامی طرز حیات کا چلتا پھرتا نمونہ تھے، ان کی وفات سے عالم اسلام ایک نابغہ روزگار شخصیت سے محروم ہو گیا ہے، اللہ پاک ان کی بخشش کرے اور درجات بلند کرے۔
خبر کا کوڈ : 601749
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش