0
Sunday 22 Jan 2017 20:32

حکومت اور پاکستانی عوام امریکہ میں کامیاب انتقال اقتدار کا خیرمقدم کرتے ہیں، سرتاج عزیز

حکومت اور پاکستانی عوام امریکہ میں کامیاب انتقال اقتدار کا خیرمقدم کرتے ہیں، سرتاج عزیز
اسلام ٹائمز۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ امریکہ کیساتھ تعلقات نئی اور بلندترین سطح پر لے جانا چاہتے ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق مشیر خارجہ نے نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد کے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت اور پاکستانی عوام امریکہ میں کامیاب انتقالِ اقتدار کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کیساتھ مل کر کام کرنے کا خواہش مند ہے، ہم باہمی تعلقات کو نئی اور بلند ترین سطح پر لے جانے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکہ انسداد دہشتگردی اور سکیورٹی امور کے علاوہ تجارت اور توانائی کے معاملات میں بھی قریبی پارٹنر ہیں، جبکہ دونوں کے تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے۔

خبر کا کوڈ : 602408
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش