0
Friday 27 Jan 2017 14:54

خودکار دفاعی سامان سے لیس بحری جہاز کی تیاری کا آغاز

خودکار دفاعی سامان سے لیس بحری جہاز کی تیاری کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ شپ یارڈ میں چین کے تعاون سے 1500 ٹن وزنی اور 95 میٹر لمبے بحری جہاز کی تیاری کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چین کے تعاون سے تیار ہونے والے جہاز کا وزن 1500 ٹن، جبکہ اس کی لمبائی 95 میٹر ہے، بحری جہاز کو جدید اسلحے اور خودکار دفاعی سامان سے لیس کیا جائے گا، 26 نوٹیکل مائیل کی رفتار سے سفر کرنے والا میری ٹائم پیٹرول ویزل جہاز کھلے پانیوں میں گشت، سیکیورٹی آپریشن، ریسکیو اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی حفاظت پر مامور ہوگا۔ اس حوالے سے کراچی شپ یارڈ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر کا کہنا تھا کہ سی پیک ناصرف پاکستان بلکہ پورے خطے کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا، اس لئے میری ٹائم سیکیورٹی کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت دفاعی پیداوار کے اخراجات پورے کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، نئی شپ یارڈ کا قیام بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ کراچی شپ یارڈ انجینئرنگ کے ایم ڈی رئیر ایڈمرل ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان میری ٹائم کیلئے 6 جہاز تیار کئے جا رہے ہیں، جن میں 2 جہاز چین میں تیار ہو کر پاکستان پہنچ چکے ہیں، جبکہ 4 کراچی شپ یارڈ میں چین کے تعاون سے تیار کئے جائیں گے، یہ جہاز پاکستان کے معاشی زون اور سمندر کی سیکیورٹی کیلئے مددگار اور معاون ثابت ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 603934
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش