0
Tuesday 31 Jan 2017 00:22

تمام ملکی ادارے آمریت کیطرح حکومتی کنٹرول میں ہیں، عمران خان

تمام ملکی ادارے آمریت کیطرح حکومتی کنٹرول میں ہیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ پانامہ کیس کا جو بھی فیصلہ کرے گی، وہ ہمیں قبول ہوگا جب کہ ملک میں سارے ادارے آمریت کی طرح کنٹرول ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں تقریر میں نواز شریف نے واضح طور پر کہا کہ ہمارے پاس سارے دستاویزات ہیں، جب چاہیں پیش کر دیں گے لیکن اب ان کے بیانات تبدیل ہوتے جارہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ آج ان کے وکیل کہہ رہے ہیں کہ دستاویزات نہیں ہیں، اس وقت کیش میں کاروبار ہوتا تھا۔ ان کو نہیں پتہ تھا کہ سپریم کورٹ میں تلاشی ہوگی۔ اس لیے بیانات بدلتے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم شروع سے کہہ رہے ہیں کہ گلف اسٹیل نقصان میں تھی، تو ان کے پاس پیسہ کہاں سے آگیا۔ اسحاق ڈار کا جو اعترافی بیان ہے وہ منی ٹریل ہے اگر اس اعترافی بیان کو پڑھ لیا جائے۔ تو ان کے بیان میں پوری منی ٹریل موجود ہے۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی کسی طاقت ور کی اس طرح سے تلاشی نہیں لی گئی۔ پوری دنیا میں جمہوریت میں جب بھی کسی وزیر یا وزیراعظم کے خلاف تحقیقات ہوتی ہیں، اسے استعفیٰ دینا پڑتا ہے کیونکہ اس کے نیچے ادارے کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی بی سی، جرمن اخبار اور آئی سی آئی جے کہہ رہے ہیں کہ منی لانڈرنگ ہوئی ہے لیکن جب یہاں سارے ادارے آمریت کی طرح کنٹرول ہوں، تو آپ کسی طاقت ور مجرم کو پکڑ نہیں سکتے۔ جب وزیراعظم اپنی کرپشن بچاتا ہے تو اپنے ساتھ طاقت ور کی بھی کرپشن بچاتا ہے۔ جب کہ اس ملک کا کیا مستقبل ہے۔ جہاں ایف بی آر کاغذات بنا رہی ہے، نیب ان کے نیچے کام کررہی اور ایف آئی اے بھی ان کے ماتحت ہے۔
خبر کا کوڈ : 605040
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش