0
Wednesday 1 Feb 2017 18:40

مسلمان دہشتگرد نہیں بلکہ دہشتگردی کا شکار ہیں، ثروت اعجاز قادری

مسلمان دہشتگرد نہیں بلکہ دہشتگردی کا شکار ہیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی مسلم ممالک پر پابندی مذاہب کے درمیان انتہا پسندانہ سوچ کی عکاسی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیاں عالمی امن کیلئے شدید خطرہ ہیں، امریکہ اور کینیڈا میں مساجد پر حملے ڈونلڈ ٹرمپ کی اسلام دشمن پالیسیوں کا شاخسانہ ہیں، امریکی صدر دہشتگردی کو اسلام کیساتھ جوڑنے کی مذموم سازش سے باز رہیں، مسلمان دہشتگرد نہیں بلکہ دہشتگردی کا شکار ہیں، امریکہ اور کینیڈا میں مساجد پر حملہ کرنیوالے دہشتگردوں کو بے نقاب کیا جائے، انتہا پسندانہ اور متعصبانہ پالیسیاں ختم نہ کی گئیں تو نہ صرف امریکہ کو عالمی تنہائی کا سامنا کرنا پڑے گا بلکہ ٹرمپ کی منفی پالیسیوں سے پوری دنیا جنگ کی لپیٹ میں آ جائے گی، اقوام متحدہ مسلمانوں کیخلاف ہونیوالی دہشتگردی کا فوری نوٹس لے۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان کے نظریاتی تشخص کو ختم کرنے کیلئے امریکہ اور مغرب سازشوں میں مصروف ہیں، سوشل میڈیا پر اسلام کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالوں کو عالمی قوتوں کی سرپرستی حاصل ہے، گستاخ بلاگرز اسلام دشمن قوتوں کے تنخواہ دار ایجنٹ ہیں، ان کیخلاف فوری مقدمات قائم کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ توہین رسالت کا ارتکاب کرنیوالوں کو کھلی چھٹی نہیں دی جا سکتی، گستاخ بلاگرز کیخلاف قانونی کارروائی نہ کی گئی تو معاشرے میں اشتعال بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ میڈیا پر بیٹھ کر بلاگرز کے اغواء کی سنسنی پھیلا رہے تھے وہ بیرونی ایجنڈے پر گامزن ہیں، عاشقان رسول قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہتے بلکہ قانون کے تحت بلاگرز کو منطقی انجام تک پہنچتے دیکھنا چاہتے ہیں، بلاگرز کی اغواء پر سنسنی پھیلانے والے جانتے تھے کہ بلاگرز کہاں ہیں مگر انہوں نے اپنے آقاؤں کے اشارے پر بلاگرز جو اسلام کے دشمن ہیں اور نبی کریم (ص) کی شان میں گستاخی کے مرتکب ہوئے ہیں ڈالروں کی چمک میں ان کا ساتھ دیتے ہیں وہ اب اپنے پروگرام میں کیوں نہیں بتاتے بلاگرز کہاں سے واپس اپنے گھر آ گئے، عوام ایسے اینکرز کو پہچان لیں جو اسلام کا ساتھ دینے اور بلاگرز کو قانونی طور پر انجام تک پہنچانے کی بات کرنے کی بجائے ان سے ہمدردیاں گھڑتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 605565
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش