0
Wednesday 1 Feb 2017 22:30

بدفعلی کے الزام میں ہائیکورٹ سے ضمانت پر رہائی پانیوالے ملزم پر مسلح افراد کا تشدد

بدفعلی کے الزام میں ہائیکورٹ سے ضمانت پر رہائی پانیوالے ملزم پر مسلح افراد کا تشدد
اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ رسالپور کے علاقے سائیس منڈی میں بدفعلی کے الزام میں ہائیکورٹ سے ضمانت پر رہائی پانے والے ملزم پر مسلح افراد کا بدترین تشدد، نوجوان کے کپڑے اُتار کر برہنہ حالت میں بھرے بازار میں گھمایا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی رسالپور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ارسلان ولد اشفاق سکنہ سائیس منڈی نے تھانہ رسالپور میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ گذشتہ روز میں اپنے چچا کے گھر سے واپس اپنے گھر آرہا تھا کہ پہلے سے راستے میں موجود مسلح ملزمان جن میں سکندر، علی رحمٰن، ارسلان پسران کرامت خان اور میر زمان ولد محمد رمضان سکنہ سائیس منڈی نے مجھے دیکھتے ہی پکڑ لیا اور زبردستی میرے کپڑے اُتار کر سائیس منڈی کے بھرے بازار میں برہنہ حالت میں گھمایا، کیونکہ مجھ پر بدفعلی کا الزام تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی رسالپور پولیس نے فوراََ کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
خبر کا کوڈ : 605665
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش