0
Sunday 20 Mar 2011 14:39

بحرین کے واقعات اسرائیلی ظلم و ستم کی یاد تازہ کر دیتے ہیں، سید حسن نصراللہ

بحرین کے واقعات اسرائیلی ظلم و ستم کی یاد تازہ کر دیتے ہیں، سید حسن نصراللہ
اسلام ٹائمز- العالم نیوز چینل کے مطابق اسلامی مزاحمت کی تحریک حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ بحرین میں عوامی احتجاج کو کچلنے کیلئے بحرینی اور سعودی سیکورٹی فورسز کی جانب سے طاقت کا کھلا استعمال انسان کے ذہن میں اسرائیل کی غاصب صہیونیستی رژیم کے جرم و جنایات کی یاد تازہ کر دیتا ہے۔ وہ کل 19 مارچ ہفتے کے روز لبنان کے شہر ضاحیہ میں خطے میں رونما ہونے والی اسلامی بیداری کی تحریک کی حمایت میں برگزار کی گئی ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ بحرین ایک چھوٹا سا جزیرہ ہے جسکی آبادی 10 لاکھ سے بھی کم ہے اور وہاں کے امن پسند اور مظلوم عوام نے اپنے جائز مطالبات کی منظوری کیلئے پرامن احتجاج شروع کر رکھا ہے لیکن حکومت نے انکا جواب گولیوں اور قتل و غارت سے دیا ہے۔ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ بحرینی عوام کی تحریک ایک قومی تحریک ہے جسکا مذہبی فرقہ واریت سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے ترکی کے وزیراعظم جناب رجب طیب اردگان کی جانب سے بحرینی عوام کی حمایت کے اعلان کو سراہتے ہوئے کہا کہ
وہ حکومتیں جنہوں نے بحرین میں جاری ظلم و ستم کے مقابلے میں چپ سادھ رکھی ہے ان سے پوچھنا چاہئے کہ آپ کیوں خاموش ہیں؟، کیا آپکی خاموشی کی وجہ یہ ہے کہ بحرین میں احتجاج کرنے والے مظلوم عوام شیعہ مسلک سے تعلق رکھتے ہیں؟، کیا بحرین میں شیعہ اکثریت ہونے کا مطلب یہ ہے کہ انکا خون بہانا جائز ہے؟، یہ کیسی منطق ہے؟، ہم نے ہمیشہ ملت فلسطین کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور کبھی بھی یہ نہیں سوچا کہ انکا مذہب کیا ہے۔
خطے کے عوام امریکہ کے مکر و فریب کا شکار نہیں ہوں گے:
حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ امریکہ اور مغربی ممالک خطے میں اختلاف اور تفرقہ ڈالنے کے درپے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغربی دنیا جب تک محسوس کرتے ہیں کہ خطے میں موجود مستبد حکمران انکے مفادات کو پورا کر رہے ہیں اس وقت تک انکی حمایت کرتے ہیں اور جب دیکھتے ہیں کہ انقلابی قومیں ان کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہیں تو انتہائی منافقانہ انداز میں انقلاب اور تبدیلی کی حمایت کا دعوا کرتے ہیں۔
سید حسن نصراللہ نے کہا کہ خطے می قومیں بیدار ہو چکی ہیں اور اب امریکہ اور
استعماری قوتوں کے یہ تمام ہتھکنڈے ناکارہ ہو چکے ہیں۔ 
امریکا خود شریک جرم ہے:
حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے کہا کہ امریکی حکومت مشرق وسطی کے ڈکٹیٹر حکمرانوں کے ظلم و ستم اور جنایتوں میں برابر کی شریک ہے اور اسکی جانب سے انسانی حقوق کی حمایت اور عوام کے خلاف طاقت کے استعمال کی مذمت کھوکھلے دعوے ہیں جنکا واضح ثبوت ملت فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے مقابلے میں انکی پراسرار اور مجرمانہ خاموشی ہے۔
انہوں نے حال ہی میں امریکہ کی جانب سے یہودی بستیوں کی تعمیر کو روکنے کی قرارداد کو ویٹو کئے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام ہر روز اسرائیلی بمباری اور گولہ باری کا شکار ہیں، اپنے گھروں سے نکال باہر کئے جاتے ہیں اور حتی اسلام اور عیسائیت کے مقدس مقامات جیسے قدس شریف بھی اسرائیلی وحشی گری کی جانب سے شدید خطرے سے روبرو ہیں۔ ان سب کے باوجود امریکہ اب بھی ہمیشہ کی طرح ظالم اور غاصب اسرائیل کی حمایت میں مصروف ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ انسانی حقوق سے متعلق اسکے تمام دعوے جھوٹے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 60622
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش