0
Wednesday 9 Feb 2011 00:22

مصر میں عوامی انقلاب کے علاقائی و عالمی سطح پر گہرے اثرات مرتب ہونگے،سید حسن نصراللہ

مصر میں عوامی انقلاب کے علاقائی و عالمی سطح پر گہرے اثرات مرتب ہونگے،سید حسن نصراللہ
بیروت:اسلام ٹائمز۔حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ مصر میں آنے والے عوامی انقلاب کے علاقائی و عالمی سطح پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔ حسن نصراللہ بیروت میں لبنان کے قومی و سیاسی گروپوں کی جانب سے مصر کے عوام کی احتجاجی تحریک کے حق میں نکالی گئی ایک ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ ہم ایک واضح مقصد کے تحت یہاں جمع ہوئے ہیں، ہم مصر کی عوام اور نوجوانوں کی حمایت کرتے ہیں اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں جیسا کہ ہم نے مستقبل قریب میں تیونس کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا تھا۔
 انہوں نے کہا کہ میں اتنی تاخیر سے مصر کے عوام کی حمایت کا اعلان کرنے پر معافی مانگتا ہوں، جیسا کہ ہم نے ہمیشہ خطے میں امریکی پالیسیوں اور صہیونی ریاست کی مخالفت کی ہے تو ہم عوام کی حقوق کی اس جدوجہد پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مصر میں ایک قومی اور حقیقی انقلاب دیکھ رہے ہیں جس پر ہر مذہب اور ہر طبقہ فکر کے لوگ شامل ہیں۔ انہوں نے مغربی میڈیا کے پروپیگنڈہ اور مصری حکومت کی طرف سے عوامی انقلاب کے حوالے سے سازشوں کی مذمت کی اور کہا کہ ہم مصری عوام کےساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 53981
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش