0
Friday 10 Feb 2017 01:32

آج انقلاب اسلامی ایران کی 38ویں سالگرہ قومی جوش و خروش اور مذہبی جذبہ و ولولہ کیساتھ منائی جا رہی ہے

آج انقلاب اسلامی ایران کی 38ویں سالگرہ قومی جوش و خروش اور مذہبی جذبہ و ولولہ کیساتھ منائی جا رہی ہے
اسلام ٹائمز۔ آج بروز جمعہ 10 فروری 2017ء مطابق  22 بہمن سن 1395 ہجری شمسی کو اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں انقلاب اسلامی کی 38ویں سالگرہ قومی جوش و خروش اور مذہبی جذبہ و ولولہ کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ مراجع عظام، علماء کرام، سیاسی و مذھبی تنظیموں اور ملک کی اہم شخصیات نے عوام کو ریلیوں میں بھرپور شرکت کرنے کی دعوت دی ہے۔ ایران بھر میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 38ویں سالگرہ کی مناسبت سے عظیم ریلیاں نکالی جائیں گی۔ ریلیوں میں مرد و خواتین، بچے اور بوڑھے سبھی شرکت کریں گے۔ انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر ایران میں سینکڑوں ملکی اور غیر ملکی نامہ نگار رپوٹنگ کے لئے موجود ہیں۔ بہمن ماہ درحقیقت اسلام، قرآن، مسلمانوں اور مستضعفوں کی عزت و عظمت کا مہینہ ہے۔ یہ مہینہ امریکہ نواز بادشاہوں کی بادشاہت کے خاتمہ، استقلال، آزادی اور استقامت کا مہینہ ہے۔ اس مہینہ میں انقلاب اسلامی کے شجرہ طیبہ کو باطل طاقتوں اور قوتوں پر عظیم اور تاریخی کامیابی اور فتح  نصیب ہوئی۔ ہم جشن آزادی اور اسلامی انقلاب کی 38ویں سالگرہ کے اس پر مسرت موقع اسلام ٹائمز کے تمام قارئین کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 608063
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش