0
Monday 21 Mar 2011 23:16

بعض سازشی عناصر نے سندھ دھرتی کا سودا کرلیا ہے اور اسٹیبلشمنٹ کے پے رول پر کام کررہے ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ

بعض سازشی عناصر نے سندھ دھرتی کا سودا کرلیا ہے اور اسٹیبلشمنٹ کے پے رول پر کام کررہے ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ
کراچی:اسلام ٹائمز۔ضلع نوشہرو فیروز کی معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر نور محمد شاہ نے نائن زیرو عزیز آباد میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین مصطفی کمال، اشفاق منگی اور شاکر علی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، سماجی، اقتصادی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ڈاکٹر نور محمد شاہ نے رابطہ کمیٹی کے اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ملک بھر میں الطاف حسین کے عملی کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ 
رابطہ کمیٹی کے اراکین نے ڈاکٹر نور محمد شاہ کے خیالات کو سراہتے ہوئے کہاکہ الطاف حسین نے ہمیشہ سندھ دھرتی کے مفاد میں بات کی ہے بعض سازشی عناصر جنہوں نے سندھ دھرتی کا سودا کرلیا ہے اور اسٹیبلشمنٹ کے پے رول پر کام کررہے ہیں وہ ایم کیو ایم کے خلاف گھناؤنی سازشوں میں مصروف ہیں، تاہم صوبہ سندھ سمیت ملک بھر کے عوام کے سامنے حقائق آرہے ہیں اور وہ جان چکے ہیں کہ ایم کیو ایم عوام کے حقوق کی واحد نمائند جماعت ہے۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے ڈاکٹر نور محمد شاہ کی نائن زیرو آمد کا زبردست خیر مقدم کیا اور انہیں موجودہ حالات میں ایم کیو ایم کی جانب سے صوبہ سندھ کیلئے کئے جانے والے عملی اقدامات سے آگاہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 60829
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش