0
Monday 13 Feb 2017 11:16

پرائیویٹ کمپنیوں کی ٹھیکیداری اور ڈرگ انسپکٹرز کے لا محدود اختیارات سے ہماری عزت نفس مجروع کی جا رہی ہے، چوہدری عمران

پرائیویٹ کمپنیوں کی ٹھیکیداری اور ڈرگ انسپکٹرز کے لا محدود اختیارات سے ہماری عزت نفس مجروع کی جا رہی ہے، چوہدری عمران
اسلام ٹائمز۔ کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن سرگودھا کے صدر چوہدری عمران جاوید، سینئر وائس چیئرمین قمر منیر بٹ، جنرل سیکرٹری حاجی محمد ارشد محمود اور عبدالمجیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا ڈرگ ایکٹ 2017ء فارما ٹرید کے خلاف انتہائی ظالمانہ اقدام ہے، جس کی آڑ میں اس شعبہ سے وابستہ لاکھوں افراد کو بے روزگار کرنے کی گھناؤنی سازش کی گئی ہے، جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ انکا کہنا تھا کہ غیر قانونی ٹاسک فورس، پرائیویٹ کمپنیوں کی ٹھیکیداری اور ڈرگ انسپکٹرز کو لا محدود اختیارات دے کر ہماری عزت نفس سے کھیلنے کا پروگرام بنایا گیاہے، تمام ہول سیلرز، میڈیکل سٹور مالکان، فارما ڈسٹری بیوٹرز، فارما سیوٹیکل کمپنیز، تمام دیسی و ہربل میڈیکل، یونانی و ہومیو پیتھک سٹورز مالکان اس کی شدید مذمت کرتے ہیں اور انہوں نے اس ایکٹ کے خلاف ملک گیر ہڑتال کو کامیاب بنانے کی ہر ممکن یقین دہانی کروائی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈرگ ایکٹ 1976ء میں ترامیم فوری طور پر واپس لے کر ڈرگ ایکٹ 1976 اصل حالت میں بحال کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 608979
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش