0
Thursday 16 Feb 2017 15:02

کراچی، کنٹینر ٹرالر نے 3 افراد کو کچل ڈالا

کراچی، کنٹینر ٹرالر نے 3 افراد کو کچل ڈالا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں قیوم آباد چورنگی پر کنٹینر ٹرالر فٹ پاتھ پر چڑھنے سے 3 افراد جاں بحق، جبکہ 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قیوم آباد میں کے پی ٹی انٹرچینج کے نیچے کنٹینر ٹرالر بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق، جبکہ 4 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔ پولس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک معذور خاتون بھی شامل ہے، زخمی ہونے والے 2 بچوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فارغ کر دیا ہے، تاہم ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔ واقعے کے بعد ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے، تاہم اس کی گرفتاری کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو فوری طور پر ڈرائیور کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 610100
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش