0
Saturday 4 Mar 2017 21:31

پاک فوج ایران کیساتھ تعلقات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگی، جنرل قمر جاوید باجوہ

پاک فوج ایران کیساتھ تعلقات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگی، جنرل قمر جاوید باجوہ
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف اور ایرانی سفیر کی ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج ایران کے ساتھ تعلقات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ پاک فوج برادر ممالک کے ساتھ تاریخی تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ جنرل قمر باجوہ نے مزید کہا کہ پاک ایران فوجی تعاون سے علاقے میں امن کو فروغ ملے گا۔ ملاقات میں ایرانی سفیر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا ہے اور کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آپریشن ردالفساد قابل تعریف اقدام ہے۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات میں علاقائی سکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دیگر ذرائع کے مطابق پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی، جس میں علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایرانی سفیر نے علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کے کردار کا اعتراف اور تعریف بھی کی، جبکہ انہوں نے آپریشن ردالفساد کو بھی سراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے ایرانی سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج پاکستان اور ایران کے درمیان قائم تاریخی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، جس پر کسی بھی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان تعاون کے خطے کے امن و استحکام پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

خیال رہے کہ یکم مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والے اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ایرانی صدر حسن روحانی نے بھی شرکت کی تھی اور انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ رکن ممالک کے سربراہان کے درمیان اتفاق رائے کے نتیجے میں تنظیم کے مقاصد اور سرگرمیوں کی تکمیل کی رفتار تیز کی جاسکتی ہے۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ای سی او خطے کی اقتصادی صورتحال میں بہتری میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ ایرانی صدر نے ای سی او ممالک کے درمیان شاہراہوں کے ذریعے رابطہ قائم کرنے کی بھی تجویز دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 615050
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش