0
Sunday 27 Mar 2011 01:18

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کو مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کو مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔حج کرپشن کیس میں زیر حراست، حامد سعید کاظمی کو اسلام آباد کے ڈیوٹی جج رائے لیاقت کھرل کے رو برو  پیش کیا گیا۔ ایف آئی اے نے عدالت سے مزید چار دن کا جسمانی ریمانڈ دینے کی درخواست کی۔ حامد سعید کاظمی کے وکلاء چودھری ظہیر اختر اور واجد گیلانی نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکل تحقیقات میں تعاون کرنا چاہتے ہیں اگر ایف آئی اے مزید ریمانڈ مانگ رہی ہے تو اس پر انہیں کوئی اعتراض نہیں۔ تاہم یہ بات ریکارڈ پر رہے کہ ایف آئی اے ابھی تک ان کے مؤکل سے کچھ ریکور نہیں کر سکی ہے۔
 ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل خالد بٹ نے عدالت سے احمد فیض کی تقرری کیلئے حامد سعید کاظمی کے تحریری نوٹ کی رائٹنگ ایکسپرٹ سے تصدیق کرانے کی اجازت لے لی۔ سماعت کے دوران حامد سعید کاظمی کے ایک وکیل سردار نصیر احمد صغیر نے دوران تفتیش اپنے موکل سے ملاقات کی اجازت کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ عدالت نے حامد سعید کاظمی کو مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

خبر کا کوڈ : 61609
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش