0
Saturday 1 Apr 2017 18:45

پاک افغان طورخم و چمن بارڈر کو ایک بار پھر بند کر دیا گیا

پاک افغان طورخم و چمن بارڈر کو ایک بار پھر بند کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پاک افغان طورخم بارڈر کو ایک بار پھر بند کر دیا گیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فوج نے پاک افغان بارڈر بند کرنے کا اعلان کیا ہے، تاکہ بارڈر مینجمنٹ کے نظام کو منظم کیا جا سکے، اس اعلان کے بعد پاک افغان بارڈر پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگی ہیں اور کسی کو سرحد کے آر پار جانے نہیں دیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب چمن بارڈر بھی آمد و رفت کیلئے بند کر دیا گیا ہے، جس کے باعث وہاں گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں، جس سے تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تاجروں نے وزیراعظم نواز شریف سے سرحد کھولنے کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ ان کا سامان خراب ہونے سے بچ سکے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل وزیراعظم نواز شریف نے پاک افغان سرحد کھولنے کے احکامات جاری کئے تھے، جس پر ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف افغان حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے، پاکستان میں امن و سلامتی کیلئے افغانستان میں دیر پا استحکام ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 623685
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش