0
Wednesday 5 Apr 2017 14:12

سانحہ سرگودہا، 50 مفتیان کا جعلی پیروں کے خلاف فتویٰ، جعلی پیروں اور گدی نشینوں کے خلاف قانون سازی کا مطالبہ

سانحہ سرگودہا،  50 مفتیان کا جعلی پیروں کے خلاف فتویٰ، جعلی پیروں اور گدی نشینوں کے خلاف قانون سازی کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں منعقد ہونے والے علمائے کرام کے اجلاس میں 50 مفتیان کرام نے سانحہ سرگودھا کے تناظر میں فتویٰ جاری کیا ہے۔ فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ حکومت جعلی پیروں کے خلاف فوری ایکشن لے اور محکمہ اوقاف تمام جعلی پیروں کے خلاف سزائیں سخت کرے۔ فتوے میں قرار دیا گیا ہے کہ ایسے پیر کی بیعت درست نہیں جو خلاف شریعت کام کرے۔ مفتیان کرام کی جانب سے حکومت کو مستند گدی نشینوں پر مشتمل شریعہ بورڈ بنانے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سرگودہا میں عبدالوحید نامی جعلی پیر نے اپنے 20 مریدوں کو سخت جسمانی ایذائیں پہنچانے کے بعد جان مار دیا تھا، ملزم پولیس کی تحویل میں ہے اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 624892
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش