0
Thursday 6 Apr 2017 19:03

ضلع غذر کیلئے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کیمپس کی منظوری مل گئی

ضلع غذر کیلئے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کیمپس کی منظوری مل گئی
اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کی خصوصی دلچسپی سے ضلع ہنزہ اور دیامر کے بعد اب ضلع غذر کیلئے بھی قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا کیمپس منظور ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ہائیرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن گورنر ہاوس کو موصول ہوگیا ہے۔ ضلع غذر میں یونیورسٹی کیمپس کے قیام سے طلبہ و طالبات کیلئے تعلیم کے بہتر مواقع ملیں گے۔ حال ہی میں ہنزہ میں کے آئی یو کیمپس کی کلاسز کا آغاز بھی ہوا ہے اور دیامر کیلئے یونیورسٹی کیمپس منظور ہوچکا ہے جبکہ اب گورنر جی بی کی ذاتی کوششوں کی وجہ سے ضلع غذر میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے قیام کے لئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان سے باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری ہوا ہے۔ عوام نے گورنر گلگت بلتستان کی علمی کاوشوں سے سراہا ہے جو گزشتہ کئی مہینوں سے ضلع دیامر، ہنزہ اور غذر میں یونیورسٹی کیمپس کے قیام کے لئے کوشاں تھے۔
خبر کا کوڈ : 625376
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش