0
Monday 17 Apr 2017 21:16

مشال خان کے قتل میں ملوث افراد کو سرعام پھانسی دی جائے، اسفندیار ولی

مشال خان کے قتل میں ملوث افراد کو سرعام پھانسی دی جائے، اسفندیار ولی
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یارولی نے کہا ہے کہ میں چیف جسٹس کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مشال خان قتل کیس پر ازخود نوٹس لیا، اسلام کے نام پر کسی بیگناہ نوجوان کو قتل کرنا کونسا انصاف ہے۔؟ پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یارولی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مبینہ توہین مذہب کے الزام پر مشال خان کے قتل میں ملوث افراد کو سرعام پھانسی دی جائے، چاہے اس میں میرا اپنا بیٹا کیوں نہ ملوث ہو، صوبے کی صورتحال سنجیدہ ہے اور وزیراعلیٰ چین میں گدھے بیچ رہے ہیں، انہیں چاہیے کہ اپنے محل سے باہر نکلیں اور صورتحال کو کنٹرول میں رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2018ء سے قبل فاٹا کو صوبے میں ضم کیا جائے اور فاٹا کا اختیار گورنر کی بجائے صوبے کو دینے کے ساتھ ساتھ فاٹا میں صحیح معنوں میں مردم شماری کروائی جائے، یہی نہیں جنوبی اور شمالی پختونخوا کے درمیان لکیر مٹانا ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 628596
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش