0
Thursday 27 Apr 2017 23:43

پشاور، پولیس نے 21 ٹن بارودی مواد برآمد کرلیا، 5 ملزمان گرفتار

پشاور، پولیس نے 21 ٹن بارودی مواد برآمد کرلیا، 5 ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں چمکنی پولیس نے کارروائی کے دوران کراچی سے چوری ہونے والے کنٹینر کو برآمد کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے 21 ٹن بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق چمکنی پولیس نے کارروائی کے دوران کراچی سے چوری ہونے والے کنٹینر کو برآمد کرلیا جب کہ کارروائی میں 5 ملزمان بھی گرفتار ہوئے ہیں جن کے قبضے سے 21 ٹن بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ ڈی ایس پی چمکنی عبد السلام خالد نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کینٹینر کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوا تھا، جس کے بعد کراچی ڈاکس تھانے میں کینٹینر چوری کی ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی تھی، اطلاع ملنے پر پشاور موٹروے ٹول پلازہ کے قریب چمکنی پولیس نے ناکہ بندی کی، جس کے دوران خالی کنٹینر برآمد ہوا، پولیس نے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا جب کہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزمان کی نشاندہی پر رنگ روڈ گودام پر چھاپہ مارا گیا جس کے دوران گودام سے آتش بازی کے سامان کے ایک ہزار 25 عدد کاٹن برآمد ہوئے جس میں 21 ٹن بارودی مواد تھا، ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے ان سے تفتیش کی جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 631480
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش