0
Tuesday 5 Apr 2011 02:42

سپریم کورٹ میں ذوالفقار علی بھٹو قتل کیس سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت 13 اپریل کو ہو گی

سپریم کورٹ میں ذوالفقار علی بھٹو قتل کیس سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت 13 اپریل کو ہو گی
اسلام آباد:اسلام ٹائمزصدارتی ریفرنس دو اپریل کو سیکرٹری قانون مسعود چشتی نے سپریم کورٹ میں دائر کیا تھا جس میں ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف مقدمہ قتل از سر نو کھولے جانے سے متعلق قانونی رائے طلب کی گئی تھی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ریفرنس پیپلز پارٹی کے بانی قائد ذوالفقار علی بھٹو کو دی گئی سزا سے متعلق تاریخی اور عدالتی ریکارڈ درست کرنے کیلئے دائر کیا گیا ہے۔ ریفرنس میں بھٹو کیس کی سماعت کرنے والے دو ججوں جسٹس نسیم حسن شاہ اور جسٹس غلام صفدر شاہ کے بیانات کا حوالہ دیا گیا ہے جن میں اعتراف کیا گیا تھا کہ عدالتوں نے یہ فیصلہ دباؤ میں دیا تھا۔ ریفرنس کی سماعت کیلئے بینچ کی تشکیل بعد میں کی جائے گی۔

خبر کا کوڈ : 63198
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش