0
Saturday 6 May 2017 23:52

قراقرم یونیورسٹی گلگت کے کانووکیشن میں اہم سرکاری افسران کی شرکت کی ، 678 طلباء میں ڈگریاں تقسیم

قراقرم یونیورسٹی گلگت کے کانووکیشن میں اہم سرکاری افسران کی شرکت کی ، 678 طلباء میں ڈگریاں تقسیم
اسلام ٹائمز۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت کے ساتوں کانووکیشن میں مہمان خصوصی گورنر جی بی میر غضنفر علی خان کے علاوہ اہم سیاسی، سماجی، عسکری، عدالتی، انتظامی افسران، میڈیا کے نمائندوں اور گریجویٹس کے والدین نے شرکت کی۔  تفصیلات کے مطابق قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں ساتویں کانوکیشن کا کامیاب انعقاد ہوا جس میں 678 طلبہ و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔ کے آئی یو کے 15 مختلف شعبہ جات کے 142 طلبہ و طالبات نے گولڈ اور سلور میڈل حاصل کئے۔  میڈل لینے والوں میں طالبات سرفہرست رہیں، مجموعی طور پر 75 طلباء و طالبات نے گولڈ میڈل حاصل کئے اور 67 طلبہ و طالبات نے سلور میڈل حاصل کئے۔  جن میں طالبات نے 75 میں سے 44 سونے کے تمغے حاصل کرکے لڑکوں پر سبقت حاصل کی۔ اسی طرح سلور کے تمغے حاصل کرنے میں بھی طالبات سرفہرست رہیں۔
خبر کا کوڈ : 634203
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش