0
Wednesday 10 May 2017 23:23

ریاستی اداروں پر چند امیر خاندانوں اور شخصیات کا قبضہ ہے، ثروت اعجاز قادری

ریاستی اداروں پر چند امیر خاندانوں اور شخصیات کا قبضہ ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں پر چند امیر خاندانوں اور شخصیات کا قبضہ ہے، جس سے ادارے غیر مستحکم ہو رہے ہیں، حکومت اور اپوزیشن نورا کشتی میں لگی ہوئی ہیں، قوم کو بیدار ہونے کی ضرورت ہے، ملک میں تبدیلی کیلئے عوام کو سڑکوں پر آنا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر ملاقات کیلئے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کرپشن اور بدعنوانی نے ملک کو تاریکی میں دھکیل کر ملک کو غیر مستحکم کر دیا ہے، ملک کے اصل مسائل سے توجہ ہٹا کر حکومت اور اپوزیشن نورا کشتی میں لگی ہوئی ہیں، احتساب کے نام پر عوام کو مزید بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا، حکومت اور اپوزیشن عوام کے جذبات سے کھیل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شور شرابے سے لوٹی ہوئی قومی دولت واپس نہیں آ سکتی، عدلیہ لٹیروں سے قومی دولت واپس لانے کیلئے کردار ادا کرے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ 2 فیصد استحصالی ٹولہ 98 فیصد غریب عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہا ہے، مہنگائی، بیروزگاری، لوڈشیڈنگ اور کرپشن کے خاتمے کیلئے حکمران بلند بانگ دعوے کرتے ہیں، مگر حالات جوں کے توں ہیں، جس سے غربت میں اضافہ اور عوام مزید مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کرپشن میں ملوث افراد کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے سنجیدہ نہیں ہیں، عوام ان کے دھوکے میں نہ آئیں۔ سربراہ پی ایس ٹی کا مزید کہنا تھا کہ کہ ریاستی اداروں پر چند امیر خاندانوں اور شخصیات کا قبضہ ہے، جس سے ادارے غیر مستحکم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن زدہ حکمرانوں کی رخصت کا وقت آچکا ہے، تاریک پاکستان کو روشن پاکستان کی جانب لے کر جائیں گے، انقلاب پاکستان کے دروازے پر دستک دے رہا ہے، قوم کو بیدار ہونے کی ضرورت ہے، ملک میں تبدیلی کیلئے عوام کو سڑکوں پر آنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 635609
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش