0
Monday 5 Jun 2017 22:18

پشاور میں کابل بم دھماکوں کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن اور شمع بردار ریلی کا انعقاد

پشاور میں کابل بم دھماکوں کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن اور شمع بردار ریلی کا انعقاد
 اسلام ٹائمز۔ سو ل سوسائٹی اور پراگریسیو ڈیموکریٹک الائنس کے زیر اہتمام کابل بم دھماکوں میں شہید ہونے والے افراد کی یاد میں پشاور پریس کلب کے باہر شمعیں روشن کی گئیں اور مشعل بردار ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت مختار باچا، سابق ممبر قومی اسمبلی جمیلہ گیلانی، تیمور کمال، ثناء اعجاز، ثمینہ آفریدی، طارق افغان اور دیگر کر رہے تھے۔ ریلی کے شرکاء نے خطے میں دہشتگردی کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پختون قوم کی نسل کشی بند کرکے دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ختم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے اس میں جہاں کہیں بھی دہشتگردی ہوگی اس کے خلاف بھر پور احتجاج کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پختون ایک امن پسند قوم ہے اس کو بد نام کرنے کے لئے ناکام کوششیں کی جارہی ہیں۔ فاٹا میں نہیں بلکہ پنجاب میں آپریشن کرنا چاہئے تھا۔
خبر کا کوڈ : 643487
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش