0
Tuesday 6 Jun 2017 22:27

اسکردو روڈ کی تعمیر مسلم لیگ (ن) کی موجودہ وفاقی حکومت میں نہ ہوئی تو ہم استعفٰی دیں گے، سپیکر جی بی اسمبلی

اسکردو روڈ کی تعمیر مسلم لیگ (ن) کی موجودہ وفاقی حکومت میں نہ ہوئی تو ہم استعفٰی دیں گے، سپیکر جی بی اسمبلی
اسلام ٹائمز۔ سپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی حاجی فدا ناشاد نے کہا ہے کہ جگلوٹ اسکردو روڈ اور بلتستان یونیورسٹی پر رواں سال ہی کام شروع ہوگا، نون لیگ کی مرکزی حکومت کے دور حکومت میں منصوبے پر کام شروع نہ ہوا تو استعفیٰ دینگے۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت اسکردو روڈ اور بلتستان یونیورسٹی کی تعمیر نون لیگ کے دور میں ہی ہوگی۔ روڈ کی تعمیر اور بلتستان یونیورسٹی کے لئے فنڈ گزشتہ سال کے بجٹ میں رکھے گئے ہیں، گزشتہ سال ان دونوں پراجیکٹس کے فنڈ اے ڈی پی میں رکھنے کی وجہ سے اس سال ان پراجیکٹ کے لئے کوئی رقم نہیں رکھی گئی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ گلگت اسکردو روڈ پر کام اس سال ہی شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسکردو روڈ کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے، یہ روڈ بلتستان ریجن کے عوام کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ ماضی کی حکومتوں کے مقابلے نون لیگ نے جی بی میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم علاقے کی ترقی کے لئے کام کر رہے ہیں اور عوامی فلاح کے کام کرتے رہیں گے۔ ہماری نظریں آئندہ کے الیکشن پر نہیں بلکہ آنے والی نسلوں پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ گلگت اسکردو روڈ کی تعمیر کا کام اور بلتستان یونیورسٹی کا قیام نون لیگ کے دور میں ہی ہونگے اگر یہ دونوں کام نون لیگ کے دور حکومت میں نہ ہوسکا تو ہم استعفیٰ دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 643746
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش