0
Thursday 8 Jun 2017 20:27

پاک بحریہ سمندروں کے تحفظ و بقاء کی عالمی کاوشوں میں مؤثر کردار ادا کرتی رہیگی، نیول چیف

پاک بحریہ سمندروں کے تحفظ و بقاء کی عالمی کاوشوں میں مؤثر کردار ادا کرتی رہیگی، نیول چیف
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ سمندروں کے تحفظ اور بقاء کی عالمی کاوشوں میں مؤثر کردار ادا کرتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سمندروں کے عالمی دن پر پاک بحریہ کے زیر اہتمام مختلف تقاریب منعقد کی گئیں، تعلیمی اداروں میں سیمینار، کوئز شوز اور مضمون نویسی کے مقابلے بھی کروائے گئے، جن کا مقصد سمندروں کے تحفظ، بقاء سے متعلق افسروں اور جوانوں میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔ اس حوالے سے نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک بحریہ سمندروں کے مفید استعمال کی ضرورت اور اہمیت کی حامی رہی ہے، پاک بحریہ سمندروں کے تحفظ اور بقاء سے متعلق عالمی کاوشوں میں مؤثر کردار ادا کرتی ہے اور کرتی رہے گی۔


خبر کا کوڈ : 644330
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش