0
Wednesday 21 Jun 2017 00:25

شہباز شریف کا حویلی بہادر شاہ میں 1230 میگاواٹ کے گیس پاور پلانٹ کا دورہ، 750 میگاواٹ پیداوار کا آغاز

شہباز شریف کا حویلی بہادر شاہ میں 1230 میگاواٹ کے گیس پاور پلانٹ کا دورہ، 750 میگاواٹ پیداوار کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ضلع جھنگ کے علاقے حویلی بہادر شاہ میں 1230 میگاواٹ کے گیس پاور پلانٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور پلانٹ کے ایک ایک حصے کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ کنٹرول روم سمیت پلانٹ کے مختلف حصوں میں گئے۔ وزیراعلیٰ نے منصوبے پرکام کی رفتار پر اطمینان اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے منصوبے پر کام کرنیوالے انجینئرز اور ورکرز سے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے انجینئرز اور ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک قومی منصوبے پر کام کرکے قومی خدمت کررہے ہیں اور آپ کا یہ کردار ہمیشہ تاریخ میں یا د رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا یہ منصوبہ لوڈشیڈنگ کے اندھیرے دور کرنے میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور اس پلانٹ سے ایک ہفتے کے اندر 750 میگاواٹ بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی، جو نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی اور اس سے لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ انشا اللہ آج رات سے حویلی بہادر شاہ کے پلانٹ سے بجلی کی آزمائشی پیداوار کا آغاز ہو رہا ہے اور اس اہم منصوبے کی پہلی ٹربائن سے بجلی کی آزمائشی پیداوار کا آغاز ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 647612
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش