0
Wednesday 21 Jun 2017 19:33

کوہاٹ بورڈ نے جماعت نہم و دہم کے نتائج کا اعلان کردیا

کوہاٹ بورڈ نے جماعت نہم و دہم کے نتائج کا اعلان کردیا
اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ کے ایجوکیچن بورڈ نے نویں اور دسوین جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا۔ جس میں پہلی دو پوزیشنیں کیڈٹ کالج کوہاٹ کے طلباء نے حاصل کی۔ بورڈ نتائج کے مطابق امتحانت میں 72 ہزار 9 سو طلبہ نے حصہ لیا تھا جبکہ کامیاب امیدواروں کی شرح 71 فیصد رہی۔ سائنس گروپ میں پہلی پوزیشن 1054 نمبروں کے ساتھ کیڈٹ کالج کوہاٹ کے محمد معاذ اور محب الرحمان نے مشترکہ طور، دوسری پوزیشن 1052 نمبروں کے ساتھ اسی کالج کے سعد خان جبکہ تیسری پوزیشن بھی اسی کالج کے اور طالبعلم نے 1051 نمبر لے کر حاصل کی ہے۔
آرٹس گروپ میں پہلی پوزیشن سرکاری سکول کی طالبہ رومیسہ اشرف نے 887 نمبر لے کر، دوسری پوزیشن 877 نمبر لے کر عفت نے جبگہ حنا بیگم نے 873 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پوزیشن ہولڈر طلباء کے اعزاز میں بورڈ نے ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا جہاں پہلی پوزیش والوں کو 50، 50، دوسری پوزیشن والوں کو 45 جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو 40 ہزار انعام دیے گئے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی شہریار خان آفریدی نے بھی ٹاپ تھری پوزیشن ہولڈرز کے لئے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 647879
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش