0
Sunday 25 Jun 2017 00:32

ایران کیجانب سے لاحق خطرات کیبعد اسرائیل سعودی عرب تعلقات سرفہرست، مسئلہ فلسطین کو ثانوی حیثیت حاصل ہے، اسرائیلی وزیر

ایران کیجانب سے لاحق خطرات کیبعد اسرائیل سعودی عرب تعلقات سرفہرست، مسئلہ فلسطین کو ثانوی حیثیت حاصل ہے، اسرائیلی وزیر
اسلام ٹائمز۔ صیہونی حکومت کے وزیر مواصلات نے کہا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے قیام کا امکان بڑھ گیا ہے۔ فلسطین انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق ایوب قرا کا کہنا تھا اسرائیل اور سعودی عرب، امریکہ کی وساطت سے معمول کے تعلقات قائم کرنے کی غرض سے مذاکرات کر رہے ہیں۔ صیہونی حکومت کے وزیر مواصلات نے کہا سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان، جن معاملات پر بات چیت جاری ہے، ان میں اسرائیلی طیاروں کے لئے سعودی عرب کی فضائی حدود کھولنے، ریاض میں اسرائیل کے نمائندہ دفتر کا قیام اور بہت سے دوسرے معاملات شامل ہیں۔ انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران کی جانب سے لاحق خطرات کے بعد اب اسرائیل سعودی عرب تعلقات سرفہرست ہیں جبکہ مسئلہ فلسطین کو ثانوی حیثیت حاصل ہے۔
خبر کا کوڈ : 648716
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش