0
Tuesday 27 Jun 2017 21:24

علامہ ناصر عباس جعفری دھرنے میں شرکت کیلئے پاراچنار پہنچ گئے

علامہ ناصر عباس جعفری دھرنے میں شرکت کیلئے پاراچنار پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری وارثان شہدائے پاراچنار کی جانب سے گذشتہ 5 روز سے جاری احتجاجی دھرنے میں شرکت کیلئے اسلام آباد سے پاراچنار پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ اقبال بہشتی و دیگر رہنماوں کے ہمراہ وہ شہدائے پاراچنار کے خانوادگان سے اظہار تعزیت کریں گے جبکہ احتجاجی دھرنے کے شرکاء سے اہم خطاب بھی کریں گے۔ دھرنے کے مقام پر پہنچنے پر وارثان شہداء، ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان اور عوام کی جانب سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا پرجوش استقبال کیا گیا اور پاراچنار کی فضاء لبیک یاحسین (ع) کے نعروں سے گونجتی رہی۔
خبر کا کوڈ : 648964
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش