0
Sunday 2 Jul 2017 15:07

مقبوضہ کشمیر، شہریوں کی ہلاکتیں نسل کشی ہے، مشترکہ مزاحمتی قیادت

مقبوضہ کشمیر، شہریوں کی ہلاکتیں نسل کشی ہے، مشترکہ مزاحمتی قیادت
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کی مشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں قابض فورسز کی جانب سے دیالگام میں مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ سے دو نہتے شہریوں کو شہید کرنے اور متعدد افراد کو شدید زخمی کر دینے کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ سرینگر سے جاری اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ جس طرح قابض فورسز لامحدود اختیارات کی بنیاد اور کالے قوانین کے بل پر آئے دن کشمیری عوام خاص طور پر نوجوانوں کو چن چن کر قتل کر رہی ہے، وہ کشمیریوں کی نسل کشی کے مترادف ہے۔

مشترکہ مزاحمتی قائدین نے کہا کہ دیالگام اننت ناگ کے جوان سال شاداب احمد اور طاہرہ نامی خاتون کو بے لگام فورسز نے اندھا دھند گولیوں کا نشانہ بناکر ابدی نیند سلا دیا اور عاقب احمد اور یاسر احمد کے علاوہ کئی اور افراد کو شدید طور پر زخمی کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان جس مقدس نصب العین کی خاطر اپنی اٹھتی جوانیاں قربان کر رہے ہیں اس کی آبیاری اور تکمیل کے لئے قیادت اور قوم کی یہ مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ حصول مقصد تک اپنی پر امن جدوجہد جاری رکھیں۔
خبر کا کوڈ : 650106
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش