0
Saturday 15 Jul 2017 06:20

کشمیر کی تحریک آزادی کو دہشت گردی قرار دے کر دنیا کو دھوکہ نہیں دیا جاسکتا، مزمل اقبال ہاشمی

کشمیر کی تحریک آزادی کو دہشت گردی قرار دے کر دنیا کو دھوکہ نہیں دیا جاسکتا، مزمل اقبال ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جماعۃ الدعوۃ کراچی کے مسؤل مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، تحریک آزادی کو دہشت گردی قرار دے کر دنیا کو دھوکہ نہیں دیا جاسکتا، کشمیری نوجوانوں کی شہادتیں تحریک آزادی کے لئے تقویت کا سبب بنیں گی، حکومت کے پاس حافظ محمد سعید کی نظر بندی کا کوئی جواز نہیں، ان کی گرفتاری سے تحریک آزادی کو کچلنے کا منصوبہ بنانے والے ناکام ہوچکے ہیں، کشمیری اسلام و پاکستان کی خاطر قربانیاں دے رہے ہیں، انہیں کسی صورت فراموش نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد خالد بن ولید پی ای سی ایچ سوسائٹی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ کشمیر میں انڈیا کی ریاستی دہشت گردی دن بدن بڑھتی جارہی ہے، مقبوضہ کشمیر میں روزانہ کی بنیاد پر کشمیریوں کا قتل کیا جا رہا ہے، پیلٹ گنوں سے معصوم بچوں اور بچیوں کی بینائی چھینی جارہی ہے، لیکن نام نہاد حقوق انسانی کے اداروں اور عالمی برادری نے نہتے کشمیریوں کی نسل کشی پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے، افسوسناک امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان بھی کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اس انداز سے نہیں اٹھا رہی جس طرح اسے اٹھانا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہیئے کہ وہ بھارتی دہشت گردی کو بین الاقوامی سطح پربے نقاب کرنے کے لئے اپنے سفارت خانوں کو متحرک کرے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت سے کام نہ لیا جائے، پاکستانی پرچموں میں لپٹی کشمیریوں کی لاشیں پاکستانی حکمرانوں کو جھنجھوڑ رہی ہیں۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف شدت پسندی کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، حالانکہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے، آج مسلم معاشروں سے فرقہ واریت ختم کرنے اور اتحاد و یکجہتی کا ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے، مسلمانوں کی سیاست، معیشت و معاشرت نبی اکرمﷺ کی سیرت کے مطابق ہونی چاہیئے، قرآن اپنے ماننے والوں کے اندر یہ صلاحیت پیدا کرتا ہے کہ وہ حق اور باطل کو پہچان سکیں اور دنیا میں اس کے عادلانہ نظام کے قیام کے لئے راہ ہموار کریں۔
خبر کا کوڈ : 653404
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش