0
Thursday 27 Jul 2017 22:35

سندھ میں نئے سیاسی اتحاد سے فرق نہیں پڑے گا، پی ایس 114 کے نتائج ہماری مقبولیت کا ثبوت ہیں، ناصر حسین شاہ

سندھ میں نئے سیاسی اتحاد سے فرق نہیں پڑے گا، پی ایس 114 کے نتائج ہماری مقبولیت کا ثبوت ہیں، ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے پی ایس 114 کے نتائج ہماری مقبولیت کا ثبوت ہیں، ہماری پارٹی سندھ میں پہلے سے زیادہ مقبول ہوئی ہے۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ میں نئے سیاسی اتحاد سے پیپلز پارٹی پر فرق نہیں پڑے گا، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بات کی ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے میاں صاحب ٹکراؤ میں نہ آئیں اور مستعفی ہوجائیں، سپریم کورٹ کے ججز سے اپیل ہے کہ پاناما کے حوالے سے محفوظ فیصلہ جلد سنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 656700
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش