0
Monday 7 Aug 2017 10:55

مخالفین حکومت گرانے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں، پرویز خٹک

مخالفین حکومت گرانے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں، پرویز خٹک
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، ہماری اکثریت مخالفین کی سوچ سے بھی زیادہ ہے، ہم ان کی تاویلات کو اہمیت نہیں دیتے، جماعت اسلامی ہماری اتحادی جماعت ہے اور اپوزیشن کے بیشتر جماعتوں کے ارکان اسمبلی کی حمایت بھی حاصل ہے۔ نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور دیگر آزاد ممبران ملا کر 75 اراکین کی حمایت حاصل ہے جبکہ اپوزیشن اراکین کی حمایت اس کے علاوہ ہے، نہ تو صوبائی حکومت کو کوئی مسئلہ ہے اور نہ ہی ہم اسمبلیاں توڑیں گے، انہیں سمجھ لینا چاہیئے کہ ہم آئندہ نہ صرف صوبے میں بلکہ پورے پاکستان میں حکومت بنائیں گے، مخالفین احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا واضح موقف سامنے آچکا ہے، یہ صرف 2 ارکان ہیں جنہیں پی ٹی آئی نے پارٹی سے نکالا ہے، یہ صرف میڈیا میں ان رہنے اور اپنا وزن بڑھانے کے لئے غلط اور منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں، اگر ان کے پاس کچھ ہے تو سامنے لائیں، ان کے پاس 12 ارکان کہاں ہیں یہ صرف اور صرف 2 ہیں۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین حکومت گرانے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں، یہ لوگ زمین پر پتھر گن رہے ہیں، یہ تبدیلی اُن کو سمجھ میں نہیں آرہی۔
خبر کا کوڈ : 659152
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش