0
Saturday 12 Aug 2017 21:05

پاراچنار، ہفتہ صفائی مہم اختتام پذیر

پاراچنار، ہفتہ صفائی مہم اختتام پذیر
اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کے صدر مقام پاراچنار میں فورسز کی جانب سے ایک ہفتے تک جاری رہنے والا ہفتہ صفائی مہم اختتام پذیر ہوگیا۔ صفائی مہم میں پاک فوج کے افسروں، سکول کے بچوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے حصہ لیا۔ مہم کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک آرمی کے کرنل چوہدری نے کہا کہ شہر میں عوامی سہولیات کیلئے اس قسم کے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے طوری بنگش قبائل کے رہنما حاجی نور محمد نے کہا کہ صفائی مہم ہو، قیام امن کیلئے اقدامات ہوں یا ملک دشمنوں کے خلاف اقدامات، پاراچنار کے قبائل فورسز کے جوانوں سے قدم سے قدم ملا کر ان کا ساتھ دیں گے اور ملک کی سلامتی و بقاء کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 660678
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش