0
Saturday 19 Aug 2017 14:58

اشتعال انگیز تقریر کیس، الطاف حسین سمیت دیگر رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

اشتعال انگیز تقریر کیس، الطاف حسین سمیت دیگر رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر سے متعلق مقدمات میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین سمیت دیگر رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین اور خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر کے وارنٹ جاری کر دیئے، جبکہ فاروق ستار اور عامر خان کی عبوری ضمانت میں 14 ستمبر تک توسیع کر دی۔ عدالت نے فاروق ستار، مئیر کراچی وسیم اختر سمیت تمام ملزمان کو مقدمات کی نقول فراہم کر دی۔ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

خبر کا کوڈ : 662471
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش