0
Tuesday 29 Aug 2017 10:58

بلوچستان پولیس کی 85ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ، 144 افسران و اہلکاروں نے تربیت مکمل کرلی

بلوچستان پولیس کی 85ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ، 144 افسران و اہلکاروں نے تربیت مکمل کرلی
اسلام ٹائمز۔ سانحہ چوبیس اکتوبر کے بعد پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ میں تربیت مکمل کرنیوالے جوانوں اور افسران کی پہلی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی۔ تقریب میں کسی حکومتی نمائندے نے شرکت کرنے کی زحمت نہیں کی۔ پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ میں پچاسویں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں انسپکٹر، سب انسپکٹر، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور حوالداروں سمیت ایک سو چوالیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔ کمانڈنٹ پی ٹی سی اصغر علی یوسفزئی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور سلامی لی۔ اس موقع پر ایس ایس پی کوئٹہ آپریشن نصیب اللہ اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر محمد زاہد، ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ نذیر احمد کرد سمیت دیگر پولیس افسران اور اہلکار بھی موجود تھے۔ چوبیس اکتوبر دو ہزار سولہ کو پولیس ٹریننگ کالج حملے میں ساٹھ اہلکاروں کی شہادت کے بعد ہونیوالی پہلی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں جوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے آئی جی پولیس نے اور نہ ہی کسی حکومتی نمائندے نے شرکت کی۔ پولیس اہلکاروں نے اس صورتحال پر مایوسی کا اظہار کیا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ سانحے کے باوجود دہشتگردوں کے خلاف ان کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پولیس ٹریننگ کالج کے کمانڈنٹ اصغر علی یوسفزئی نے کہا کہ بلوچستان پولیس امن و امان کی بحالی کو یقینی بنانے کے لئے ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس پر دہشتگردانہ حملوں کے باوجود پولیس کا مورال بلند ہے۔ دہشتگردی کے خلاف صف اول میں لڑ کر قیمتی جانوں کو محفوظ بنا کر دہشتگردوں اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے تربیت کے دوران پوزیشن لینے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ پیشہ وارانہ زندگی میں آگے بڑھتے ہوئے عوام کی خدمت کو یقینی بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 665134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش