0
Thursday 31 Aug 2017 22:28

حکومت کا کام عوام کو طوفان اور رین ایمرجنسی سے صرف آگاہ کرنا رہ گیا ہے، حکومت کام کرتے نظر نہیں آتی، عتیق میر

حکومت کا کام عوام کو طوفان اور رین ایمرجنسی سے صرف آگاہ کرنا رہ گیا ہے، حکومت کام کرتے نظر نہیں آتی، عتیق میر
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے کہا ہے کہ حکومت کا کام عوام کو طوفان اور رین ایمرجنسی لگانے سے صرف آگاہ کرنا رہ گیا ہے، حکومت کے ادارے کہیں کام کرتے نظر نہیں آئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارشوں کی وجہ سے سیلاب کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے، ایسے میں شہر کی انتظامیہ بے بس نظر آ رہی ہے جبکہ پاک فوج کے جوان امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر کا کہنا ہے کہ بارش سے قبل اقدامات نہ کرنے سے ایک روز میں اربوں روپے کا کاروبار متاثر ہوا ہے، بارش کا پانی مارکیٹوں، گوداموں اور کارخانوں میں داخل ہو چکا ہے، بارش کے پانی کی وجہ سے 10 کروڑ روپے کا نقصان ہوگیا ہے، نقصان کا ازالہ کون کریگا، کب تک حکومت صرف آگاہ کرتی رہے گی، آج جس حالت میں کراچی تھا اس میں بھی سندھ حکومت نظر نہیں آئی۔
خبر کا کوڈ : 665835
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش