0
Saturday 9 Sep 2017 17:18

جنوبی پنجاب میں بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے مسلسل تقاریب کا انعقاد ضروری ہے، ضلال الدین رومی

جنوبی پنجاب میں بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے مسلسل تقاریب کا انعقاد ضروری ہے، ضلال الدین رومی
اسلام ٹائمز۔ ایوان تجارت و صنعت کے صدر خواجہ جلال الدین رومی نے کہا ہے کہ ملک میں بسنے والے تمام مذاہب کے افراد نے تنازعات اور باہمی اختلاف کو بھلا کر ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے کردار ادا کیا تو ہم دنیا میں اہم رول ادا کر پائیں گے۔ برما میں بسنے والے مسلمانوں کی داد رسی کے لئے امت مسلمہ و تمام مذاہب اپنا کردار ادا کریں کیونکہ وہ انسان بھی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صنعت وتجارت ملتان میں پریس کانفرنس میں کیا، اس موقع پر خواجہ محمد عثمان، مرزا احمد علی، فادر ریاض گوسن، مہندر پال سنگھ بھی موجود تھے۔ خواجہ جلال الدین رومی نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں تمام مذاہب نے متحد ہو کر اپنا کردار ادا کیا تو تھوڑے ہی عرصے میں اکثریت، اقلیت، صوبہ پرستی، فرقہ بندی اور تعصبات کی زنجیریں ٹوٹ جائیں گی، اس سلسلے میں ایوان صنعت و تجارت ملتان کی سطح پر ہی نہیں بلکہ جنوبی پنجاب، صوبہ سمیت ملک بھر میں وسیع پیمانے پر اپنا کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے سلسلے میں قومی تہواروں پر ایسی تقاریب کا انعقاد کیا جائے جس میں تمام مذاہب کی نمائندگی کو ممکن بنایا جائے، خطے کی ترقی میں تمام شہریوں کو بلاامتیاز مواقع دیئے جائیں تاکہ اقلیتیں احساس کمتری کا شکار نہ ہوں، جبکہ اقلیتی نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع دیئے جائیں تاکہ مستقبل میں اقلیتی نوجوان خود کو اقلیتی برادری کے لقب سے نکال کر قوم کا حصہ سمجھیں، اس موقع پر ہلاد مندر کی جلد تعمیر اور ہندوئوں کے حوالے کرنے کا بھی مہندر پال سنگھ نے مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 667661
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش