0
Saturday 9 Sep 2017 19:41

ڈینگی مچھر کا ڈیرہ اسماعیل خان پر بھی حملہ

ڈینگی مچھر کا ڈیرہ اسماعیل خان پر بھی حملہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈینگی کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔ ڈیفینس کے رہائشی رئیس نامی شخص میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جسے ڈیرہ اسماعیل خان ہسپتال میں سہولیات کے فقدان کے باعث نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی خان کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈینگی مچھر کی روک تھام کے لئے کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے گئے، جبکہ ہسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کے لئے کسی قسم کا کوئی وارڈ مختص نہیں کیا گیا اور نہ ہی مریضوں کے لئے بسترے دستیاب ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کھڑا ہے، جہاں مچھروں کی افزائش نسل ہو رہی ہے۔ ہسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کو علاج کی سہولیات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ ڈینگی کی روک تھام اور متاثرہ افراد کے علاج کے لئے مکمل انتظامات کئے گئے ہیں، جس کے تحت علاقے میں فوگ سپرے مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اور دیگر اقدامات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 667692
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش