0
Thursday 21 Apr 2011 00:03

کرک پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ آپریشن، متعدد اشتہاری و جرائم پیش عناصر گرفتار

کرک پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ آپریشن، متعدد اشتہاری و جرائم پیش عناصر گرفتار
کرک:اسلام ٹائمز۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد خان مہمند کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد و شرپسند عناصر کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران کرک پولیس نے گزشتہ تین ماہ میں ٹوٹل 1137 ملزمان گرفتار کر کے قانو ن کے کٹہرے میں پیش کیے۔ جن میں 269 خطرناک مجرمان اشتہاری، 214 ناجائز اسلحے رکھنے، 159 منشیات بیچنے اور رکھنے والے ملزمان، 711 دیگر ملزمان شامل ہیں جبکہ مختلف کاروائیوں کے دوران 55 عدد کلاشنکوف، 5 کالاکوف، 50 عدد رائفلز، 42عددبندوق، 120 عددپستول، 12 عدد چاقو، 3125 عدد کارتوس،47 گرام افیون اور 37946 گرام چرس برآمد کی گئی۔ ڈی پی او کرک نے مزید ہدایات جاری کر کے جنوری 2011ء سے اب تک جو مقدمات قتل اغواء، ڈکیتی، سرقہ بالجبر و دیگر متفرق مقدمات درج شدہ میں ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے اور مال مسروقہ کی ہر صورت میں ریکوری کو یقینی بنائے۔
 واپڈا کے جاری شدہ آپریشن کلین اپ میں مقامی پولیس کو ہر ممکن امداد کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ تاکہ غیر قانونی طور پر لگائے گئے کنکشن اور کنڈہ مافیا کے خلاف سخت اقدامات کی جائے کیونکہ معاشرے کو جرائم سے پاک کرنے اور اور ایک پر امن معاشرے کے قیام میں بہت ضروری ہے۔ مصالحتی کمیٹی کی پراگرس پر نظر ڈال کر جو بالکل نہ ہونے کے برابر ہے مصالحتی کمیٹی کے متعلقہ ایس ایچ اوز، چیئرمینز کو سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ عوام کو ہر قسم کے انصاف اور عدالتوں کے چکروں سے نجات دلانے کیلئے مصالحتی کمیٹیاں کے ذریعے جرگہ سسٹم کو فعال بنا کر اس میں پراگرس پیش کریں۔ اس کے علاوہ ویلج پولیس فورس اور علاقے میں امن کمیٹیاں چغہ پارٹی کے ساتھ میٹنگ کرکے متفقہ طور پر امن گشت اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کو مزید بہتر بنانے کئی اہم اقدامات جاری کیے۔
خبر کا کوڈ : 66774
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش