0
Wednesday 20 Apr 2011 19:14

چارسدہ،نجی ایف ایم ریڈیو اسٹیشن پر شرپسندوں کا حملہ

چارسدہ،نجی ایف ایم ریڈیو اسٹیشن پر شرپسندوں کا حملہ
چارسدہ:اسلام ٹائمز۔ چارسدہ میں نجی ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کی عمارت کے باہر نصب شدہ بارودی مواد پھٹنے سے ریڈیو اسٹیشن کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکا پولیس اسٹیشن پڑانگ کی حدود میں عمر آباد کے علاقے میں کیا گیا۔ بارودی مواد پھٹنے سے نجی ایف ایم 93 ریڈیو اسٹیشن، جو "دلبر ریڈیو" کے نام سے مشہور ہے، کی عمارت کے دو کمرے اور بیرونی دیوار مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ جبکہ چینل کی نشریات بھی بند ہو گئی ہے۔ پولیس نے علاقے کا گھراؤ کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، مقامی مبصرین کا خیال ہے کہ یہ شرپسند طالبان کی کاروائی ہوسکتی ہے۔ تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 66669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش