0
Sunday 10 Sep 2017 11:59

حضرت علی (ع) کی سیرت سے روشنی لیکر ہم اپنی زندگیاں اور معاشرہ روشن کر سکتے ہیں، علی اکبر رضائی فرد

حضرت علی (ع) کی سیرت سے روشنی لیکر ہم اپنی زندگیاں اور معاشرہ روشن کر سکتے ہیں، علی اکبر رضائی فرد
اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران لاہور اور جمیعت علمائے پاکستان(نیازی) کے زیراہتمام جشن عید غدیر کی مناسبت سے "ولایت و امامت" کے عنوان سے سیمینار منعقد کیا گیا جس میں علما، مشائخ، شعرا، منقبت خواں اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آقای علی اکبر رضائی فرد وابستہ فرھنگی و مسؤل خانہ فرہنگ ایران، لاہور، ڈاکٹر امجد حسین چشتی جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے پاکستان(نیازی)، مولانا محمد حسین گولڑوی سیکرٹری جنرل علمائے اہلسنت پاکستان، ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری پرنسپل نیشنل کالج آف آرٹس لاہور، سید ناصر شیرازی ڈپٹی سیکرٹری جنرل وحدت مسلمین پاکستان، سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم پاکستان، سمیعہ راحیل قاضی صدر شعبہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان، خواجہ حبیب صدر ایران پاک فیڈریشن ٓف کلچر اینڈ ٹریڈ، حبیب عرفانی سجادہ نشین دربار عالیہ وجیہ السیما، سندر شریف لاہور ،قاضی نیاز حسین نقوی پرنسپل جامعۃ المنتظر لاہور، اور آقای صادقی دولت آبادی قونصل جنرل قونصلیٹ آف ایران لاہور نے تقریب سے خطاب کیا۔

علی اکبر رضائی فرد وابستہ فرہنگی مسئول خانہ فرہنگ کا کہنا تھا کہ حضرت علی (ع) کی حیات مبارکہ ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، ہم سیرت علی(ع) سے روشنی لے کر اپنی زندگیوں اور معاشرے میں اجالا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت علی (ع) کی اسلام کیلئے خدمات لائق تحسین ہیں، انہوں (ع) نے ہر میدان میں اسلام کا پرچم بلند کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنما ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ حضرت علی (ع) شیر خدا کی زندگی کا ہر پہلو معانی و مفاہیم سے لبریز ہے، آپ کے خطبات جو نہج البلاغہ کی صورت میں ہمارے پاس ہیں، ان سے حکمرانی کے اسلوب سیکھے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولامتقیان کا اپنے صحابی مالک اشترؓ کے نام خط حکمرانوں کیلئے بہترین روڈ میپ ہے۔ اس کے علاوہ شعرائے کرام اور منقبت خواں حضرات نے امام عالی مقامؑ کے حضور عقیدت کے پھول نچھاور کئے ۔ اس موقع پر مشہور مداح عطا چشتی اور وہاب مدنی نے مولا علیؑ کی شان میں منقبت پیش کر کے سماں باندھ دیا۔ تقریب کے آخر میں دہہ کرامت (جشن ولادت ھائے حضرت امام علی ابن موسیٰ الرضا علیہ السلام و حضرت معصومہ قُم سلام اللہ علیھا) کی مناسبت سے منعقد کئے گئے۔ خطاطی، مصوری، شاعری اور مضمون نویسی کے مقابلوں میں حصہ لینے شرکا اور مہمانان خصوصی کے درمیان تحائف اور انعامات تقسیم کئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 667867
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش