0
Thursday 21 Apr 2011 11:16

ایرانی صدر سے رحمان ملک کی ملاقات،پاک ایران تعلقات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، ڈاکٹر محمود احمدی نژاد

ایرانی صدر سے رحمان ملک کی ملاقات،پاک ایران تعلقات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، ڈاکٹر محمود احمدی نژاد
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کو صدر آصف علی زرداری کا نیک تمناؤں کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ ایرانی صدر نے صدر زرداری کے سیاسی اور بین الاقومی کردار اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم اور مضبوط بنانے میں کی گئی کاوشوں کو بے حد سراہا۔ وزیر داخلہ رحمان ملک نے حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی طرف سے حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کرنے پر حکومت ایران اور ایرانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، سیلاب زدگان کے لیے مزید سو ملین ڈالر امداد کو خوش آئندہ قرار دیا۔ وزیر داخلہ نے اپنے دورہ ایران میں ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی اور وزیر داخلہ مصطفیٰ محمد نجار سے بھی ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رحمان ملک، صدر آصف زرداری کے خصوصی ایلچی کی حیثیت سے ایران کے دورے پر ہیں۔
تہران میں ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات تاریخی اور ثقافتی ہیں اور انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، ایران پاکستان کی ترقی اور سلامتی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران دہشتگردی اور ڈرگ ٹریفکنگ کے خاتمے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ چھوڑیں۔ وہ بدھ کو وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک سے یہاں ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ ایرانی صدر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے، پاکستان اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لاتے ہوئے ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دیگا۔ ایرانی صدر سے ہونیوالی ملاقات میں پاک ایران تعلقات، دہشتگردی کیخلاف جنگ، باہمی دلچسپی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدارتی ویب سائٹ کے مطابق اس دوران احمدی نژاد نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے اور علاقائی تعاون کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں، دونوں ممالک درمیان فروغ پاتے تعلقات خطے میں امن و استحکام میں معاون ثابت ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 66860
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش