0
Wednesday 13 Sep 2017 21:23

ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر منتخب ہونیوالے 5 ارکان اسمبلی پی ایس پی میں شامل ہونے کے باوجود رکنیت سے مستعفی نہیں ہوئے

ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر منتخب ہونیوالے 5 ارکان اسمبلی پی ایس پی میں شامل ہونے کے باوجود رکنیت سے مستعفی نہیں ہوئے
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ٹکٹ پر منتخب ہونیوالے پانچ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی آصف حسنین، ارتضی فاروقی، شیخ عبداللہ، بلقیس مختار اور محمد دلاور استعفی کا اعلان کرکے اسمبلی رکنیت سے مستعفی نہیں ہوئے اور پاک سرزمین پارٹی کا حصہ ہیں، جبکہ رکن سندھ اسمبلی عارف مسیح بھٹی پیپلز پارٹی میں شامل ہوچکے ہیں۔ ارکان اسمبلی عادل صدیقی، عدنان احمد، خالد احمد، سفیان یوسف بیرون ملک اور ارم عظیم فاروقی کو پارٹی سے نکالا جاچکا ہے، خالد بن ولایت بیرون ملک سے ہی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں، پاکستان میں مقیم مگر ایم کیو ایم پاکستان میں غیر فعال ارکان سندھ اسمبلی شیراز وحید، ریحان ظفر سمیت دیگر اراکین ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کے لئے مسئلہ ہیں، اپنے حلقوں اور تنظیمی طور پر فعال اراکین اسمبلی کو سیکورٹی خدشات لاحق ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق کے مطابق کراچی ترقیاتی پیکج پر پیش رفت تیز تر ہونا چاہیئے، سیاسی اسپیس ملنے اور وفاقی حکومت کے رویئے کے سوال پر سید امین الحق کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ ہمارا رابطہ ہے اور امید ہے کہ وفاقی حکومت طے کردہ امور کو پورا کرے گی اور ہمارے آئینی و قانونی دفاتر کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی، ایم کیو ایم ترجمان کو امید ہے کہ اگلے چند ہفتوں میں ہمارے قانونی دفاتر کھلنا شروع ہونگے اور علاقوں میں تنظیمی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لئے دفاتر مل جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 668869
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش