0
Friday 22 Sep 2017 22:02

محرم الحرام، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری بند

محرم الحرام، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری بند
اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری سمیت مختلف پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔ اسلام آباد میں دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پابندی کا اطلاق 6 محرم الحرام 27 ستمبر سے یکم اکتوبر یوم عاشور تک ہوگا۔ دفعہ 144 کے تحت کھلونا نما اسلحہ پر بھی پابندی لگائی گئی ہے، جس کا اطلاق دو ماہ تک رہے گا۔ جب کہ نوٹیفکیشن کے مطابق کیمرے والے ڈرونز ماتمی جلوس اور مجالس کیلئے خطرہ ہوسکتے ہیں، جس کے باعث ڈرون کیمرے کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی مقامی انتظامیہ نے 25 علما اور خطیبوں پر خطبات اور تقاریر پر پابندی عائد کی تھی جن میں سے 14 کا تعلق ملک کے دیگر حصوں سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 671124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش